جنوبی وزیرستان: ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق

June 06, 2023

—فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرویکئی کے علاقے بروند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے۔

ڈی پی او جنوبی وزیرستان شبیر حسین شاہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے جائے دھماکا پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔