صباقمر کی لاہور کی بارش میں اٹھکھیلیاں، ویڈیو وائرل

June 07, 2023

کولاج بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر کی بارش میں دوست کے ہمراہ اٹھکھیلیاں کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

زندہ دل اداکارہ صبا قمر آج کل لاہور میں موجود ہیں جہاں وہ سہانے موسم سے خوب لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر چند تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں اپنی دوست کے ہمراہ بارش میں کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


اداکارہ کی اس ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو اپنے بچپن کی یاد دلا دی ہے۔

من موجی اداکارہ صبا قمر کی اس اسٹوری کو متعدد سوشل میڈیا پیجز نے شیئر کیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔