دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی 9 گھنٹے سے معطل ہے جس کے باعث کراچی کو اب تک 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے۔
ترجمان وارٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک نے دھابیجی کی متاثرہ کیبل جوڑنے کا کام شروع کردیا۔ بجلی بحال ہوتے ہی دھابیجی کے متاثرہ پمپس فوری فعال کردیے جائیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ دھابیجی پر آج صبح 6 بجے سے کے الیکٹرک سسٹم میں کیبل فالٹ کے باعث بریک ڈاؤن ہے۔
وارٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق دھابیجی پر بجلی کی بندش کے باعث پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہے۔