پشاور: سرچ آپریشن ،200 کے قریب مشتبہ افراد زیر حراست

June 24, 2016

پشاورپولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 2سو کے قریب مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا جن میں ایک افغان باشندہ بھی شامل ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یکہ توت اور سربند کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیاگیا۔ لیڈیز پولیس اور اسنیفرڈاگز کی مدد سے گھرگھر تلاشی لی گئی جس کے دوران 6افغان باشندوں سمیت 193 مشتبہ افرادکوحراست میں لیاگیا۔

افغان باشندے غیر قانونی طورپر پشاور میں مقیم تھے۔ مشتبہ افرادکے قبضے سے 4رائفلز، 3شارٹ مشین گنزاور ایک پستول برآمد ہوئی۔