قرآن پاک کی بےحرمتی، ترک وزارت خارجہ نے ڈنمارک کے ناظم الامور کو دوبارہ طلب کرلیا

August 23, 2023

ترک دفتر خارجہ کی عمارت

ترکیہ کی وزارت خارجہ نے قرآن پاک کی بےحرمتی پر ڈنمارک کے ناظم الامور کو دوبارہ طلب کرلیا۔

ترک وزارت خارجہ نے ان واقعات کی مذمت کی اور احتجاج کرتے ہوئے ان کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔

پیر کو بھی وزارت خارجہ نے ڈنمارک اور نیدرلینڈز کے سفارتکاروں کو طلب کیا تھا۔

حال ہی میں جمعہ کے روز نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں ترک سفارتخانے کے سامنے دائیں بازو کے کارکن نے قرآن مجید کی بےحرمتی کی تھی۔