طالبان نے چترال حملے میں افغان سرزمین کے استعمال کی تردید کردی

September 09, 2023

کراچی(نیوز ڈیسک)افغانستان کی طالبان حکومت نے چترال میں پاکستانی فوج پر تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حملے میں افغان سرزمین کے استعمال کی تردید کی ہے.

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ممالک اپنے مسائل خود حل کریں، افغانستان پر ملبہ نہ ڈالا جائے ۔

ذبیح اللہ مجاہد نےبرطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں پاکستان کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ ٹی ٹی پی نے چترال میں سرحدی علاقے پر حملے میں افغان سرزمین استعمال کی۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ وہ کسی کو بھی اپنے ہمسایہ اور دیگر ملکوں کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔