رسول اللّٰہ سے کہنا آپ کی امت ہمارے قتل دیکھتی رہی، فلسطینی کی پوتے، پوتی کی میت پر دہائی

November 10, 2023

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے ایک شخص کے تمام پوتی اور پوتے شہید ہوگئے، فلسطینی شخص کی دہائی دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

غزہ میں پوتے پوتی کی تدفین پر بوڑھے دادا کی دہائی دینے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

شہید بچوں کا دادا اپنے پوتی پوتوں کی میتوں سے مخاطب ہو کر یہ کہتا رہا کہ اے میرے بچو جب رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے تمہاری ملاقات ہو تو انہیں یہ ضرور بتانا کہ جب غزہ کے فلسطینی مسلمانوں کو ٹکڑے ٹکڑے کیا جا رہا تھا تو آپ کی امت خاموشی سے ہمارا تماشا دیکھتی رہی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں اب تک 11 ہزار 78 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی بمباری میں شہید بچوں کی تعداد 4 ہزار 506 ہوگئی۔

وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ پٹی کے 135 طبی مراکز اور 21 اسپتال ناقابل استعمال ہوگئے۔