فرانس: نامعلوم افراد نے گھر کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، 3بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

July 18, 2024

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

فرانس کے شہر نیس میں نامعلوم افراد کی جانب سے گھر کو آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق گھر کو آگ لگانے کے واقعے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک افراد میں 3 بچے، 1 نوجوان، 2 خواتین اور 1مرد شامل ہے۔

فرانسیسی پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب فرانسیس میئر کا کہنا ہے کہ عمارت کی ساتویں منزل پر رات کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی ہے جس کی تصاویرموجود ہیں۔