• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی بمباری میں ماں باپ کو کھودینے والی بچی کی حالت پر ہر آنکھ اشکبار


فوٹو اسکرین گریپ
فوٹو اسکرین گریپ 

اسرائیلی بمباری میں ماں باپ کو کھودینے والی غزہ کی مظلوم بچی کی حالت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی، فلسطینی بلاگر بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔

فسطینی بلاگر اسماعیل جود نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر معصوم بچی جولیا کی ویڈیو شیئر کی ہے جو بڑی معصومیت کے ساتھ اپنے ماں باپ کو یاد کرتے ہوئے رو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھی بچی کو اس موقع پر ایک شخص گود میں اٹھائے دلاسے دینے کی کوشش کررہا ہے۔

اپنے پیغام میں فلسطینی بلاگر نے لکھا کہ آج میرے دوست کی بیٹی جولیا کا بمباری میں  گھر تباہ ہوگیا ہے جبکہ حملے میں اس کے ماں اور باپ دونوں ہی شہید ہو چکے ہیں۔

اسماعیل جود نے جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم میں جولیا کو کیسے بتاؤں گا کہ اس نے اپنے والدین کو کھو دیا ہے،  مجھے نہیں پتا یہ بچی اپنے ماں باپ کے بغیر کیسے رہ پائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس بچی کے حوالے سے بہت زیادہ دکھی ہوں اور اس معصوم کو اپنے گھر میں رکھ کر اس کا خیال رکھوں گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید