میپکو اور پولیس کامشترکہ آپریشن ،نومبرمیں 11902بجلی چور پکڑے گئے

November 28, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکوریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ میپکوٹیموں اور پولیس کی ٹیموں کے مشترکہ آپریشن میں نومبر میں 11902بجلی چور وں کو گرفت میں لیا ۔11454بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا جس میں سے7899افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 78کروڑ89 لاکھ50ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیاجس میں سے40کروڑروپے وصول کئےگئے۔ جبکہ ریکوری مہم میں 54ہزار643ناد ہندگان سے ایک ار ب 18کروڑروپے وصول کئے گئے۔ 47ہزار 473گھریلو صارفین سے 57کروڑ83 لاکھ 90 ہزار روپے ،3ہزار246تجارتی ناد ہند گا ن سے4کروڑ42لاکھ روپے ،264صنعتی ڈیفالٹرز سے6کروڑ26لاکھ روپے ،3ہزار581 زرعی ٹیو ب ویلوں سے49کروڑ26لاکھ روپے جبکہ دیگر کیٹگریز کے79نادہندگان سے 29لاکھ 40ہزا رروپے وصول کئے گئے ۔