نشتر ہسپتال کے بھٹہ ہال سے ٹوٹیاں چوری کرنے والا پکڑ ا گیا

November 28, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال کے بھٹہ ہال میں پانی کی ٹوٹیاں چوری کرنے والے شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر سلمان لاشاری نے بتایا کہ کاشف نامی شخص متواتر 3 دن سے ہاسٹلز سے چوریاں کرنے میں مصروف تھا ،سی سی ٹی وی کیمرہ سے شناخت کیا گیا اور گزشتہ روز اسے پکڑا گیا۔ ملزم کو تھانہ چہلیکپولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔