اسرائیل کی غزہ میں ایندھن پر پابندیاں امداد کی فراہمی میں رکاوٹ ہیں، یورپی یونین

November 28, 2023

یورپی یونین کے کمشنر برائے کرائسس منیجمنٹجینز لینارک نے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں ایندھن پر پابندیاں امداد کی فراہمی میں رکاوٹ ہیں۔

یورپی یونین کے ملکوں اور امداد فراہم کرنے والے اداروں کے اجلاس کے بعد برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےجینز لینارک نے کہا کہ ہمغزہ میں ایندھن فراہمی میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یورپی یونین کے کمشنر برائےکرائسس منیجمنٹ کا کہنا تھا کہ انسانی امداد تک رسائی پابندیوں کی نہیں ضروریات کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ رفح کراسنگ پر ٹرکوں کی تلاشی اور ایندھن پر پابندی اہم مسائل ہیں، غزہ میں روزانہ جانے والی امداد ناکافی ہے۔