دبئی: عالمی ماحولیاتی کانفرنس، اسرائیلی و فلسطینی صدور بھی شرکت کریں گے

November 28, 2023

فلسطینی صدر محمود عباس (فائل فوٹو)۔

دبئی میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28 میں اسرائیلی اور فلسطینی صدور بھی شرکت کریں گے۔

دبئی سے خبر ایجنسی کے مطابق ماحولیاتی کانفرنس سے جمعہ کو اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا خطاب ہوگا، اسی روز فلسطینی صدر محمود عباس بھی کانفرنس خطاب کریں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی صدر کا خطاب اسرائیلی صدر کے خطاب کے کچھ دیر بعد ہوگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق عالمی ماحولیاتی کانفرنس 30 نومبر سے 12 دسمبر تک دبئی میں ہو رہی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 140 سے زائد ممالک کے سربراہان 30 نومبر اور یکم دسمبر کو کانفرنس سے خطاب کریں گے۔