ایف بی آر نے مونس الٰہی کی کمپنی پر چھاپہ مارنے کیلئے سرچ وارنٹ حاصل کر لیے

November 29, 2023

لاہور ( این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی کمپنی پر چھاپہ مارنے کے لیے عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کر لیے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر پریما ملک کے ہیڈ آفس اور پلانٹ پر چھاپہ مارے گی جبکہ تمام سیلز ریکارڈز اور اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔پریما ملک کا ہیڈ آفس لاہور اور پلانٹ قصور میں واقع ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے بعد اور ضرورت پڑنے پر کمپنی کو سیل بھی کیا جائے گا۔