ملتان خطہ بہت زرخیز ‘ نامور وکلاء پیدا کئے ، کینیڈین پولیٹیکل قونصل

November 29, 2023

ملتان( سٹاف رپورٹر) کینیڈین ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصل سارہ ابراہام نے کہا کہ ملتان نے نامور وکلاء پیدا کئے اور یہ خطہ بہت زرخیز ہے۔یہ نہ صرف اپنے میٹھے اور خوش ذائقہ آموں کی وجہ سے مشہور ہے بلکہ اس علاقے کے وکلاء کی انسانی حقوق کے حوالے سے گراں قدر خدمات ہیں ۔وہ گزشتہ روز ہائی کورٹ بارروم مین سینئر وکلا اور عہدیداروں سے تبادلہ خیالات کررہی تھیں۔