نواز شریف کی بریت، رائیونڈ پہنچنے پر اہلخانہ کا اظہار تشکر

November 29, 2023

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے کے بعد رائیونڈ پہنچے، اس موقع پر اہل خاندان نے تشکر کا اظہار کیا۔

رائیونڈ میں گھر پہنچنے پر نواز شریف کا استقبال ن لیگی قائد کی صاحبزادی اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کیا۔

مریم نواز اور گھر کے دیگر افراد نے نواز شریف کو ایون فیلڈ میں بریت پر مبارک باد دی۔ اس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ اللّٰہ کا شکر ہے۔