• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں چینی شہری کے گھر سے 1 کروڑ 80 لاکھ کی چوری، ملزمان گرفتار

فوٹو
فوٹو 

لاہور میں چینی شہری کے گھر پر 1 کروڑ روپے سے زائد کی چوری کرنیوالے ملزمان کو پکڑ لیا گیا۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) شہر بانو نقوی کا کہنا ہے کہ چینی شہری کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپےکی چوری کے 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

اےایس پی ڈیفنس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان چینی شہری کے گھر کے ملازم تھے، ملزمان نے تین دن پہلے کیش چوری کیا اور آبائی شہر چشتیاں فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے، باقی رقم کی برآمدگی کی کوششیں جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید