غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کے امکانات ہیں، سعودی عرب

November 29, 2023

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان (فائل فوٹو)

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ قطر اور مصر کی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی میں توسیع کے امکانات ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابقنیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہشہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور محاصرہ ناقابل قبول ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری غزہ کی پٹی کا بحران اور جنگ بندی کے لیے کوششیں کرے۔