کراچی، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ملی بھگت سے سرکاری پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات

November 30, 2023

کراچی (پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہو سکا کے ایم سی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اعلی افسران کی ملی بھگت سے سرکاری فلاحی پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے، اورنگی ٹاؤن کے علاقے محمد نگر میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف متعدد بار علاقے مکینوں کی جانب سے مظاہرے بھی کئے گئے مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی اور نہ ہی قبضہ مافیا کے کانوں میں جوں نہ رینگی۔علاقے مکینوں نے وزیر اعلی جسٹس مقبول باقر،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، میئر کراچی مرتضی وہاب سمیت دیگر اعلی حکام سےغیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔