پاکستان میں دہشتگردی کے 26 واقعات، 14 میں افغان شہری ملوث

November 30, 2023

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگا ر ) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے 26 واقعات ، 14 میں افغان شہری ملوث، میانوالی کے افسوس ناک واقعے میں بھی افغان شہری ہی ملوث ہوگا۔بدھ کو سینٹ داخلہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ہونے والے 26 واقعات میں سے 14 میں افغان شہری ملوث ہیں۔’4 لاکھ کے قریب لوگ واپس جاچکے ہیں،سرحدی علاقہ چمن میں ون ڈاکومنٹ رجیم کے حوالے سے ایک ہفتہ میں میکنزم بنا لیں گے۔