اپوزیشن نے حکومت کیخلاف تحریک کیلئے جولائی کے تیسرے ہفتے اجلاس طلب کر لیا

June 30, 2016

اسلام آباد (رپورٹ:وقار ستی ) متحدہ اپوزیشن نے احتجاجی تحریککیلئے عید کے بعد جولائی کے تیسرے ہفتے میں اجلاس طلب کر لیا ہے ۔اجلاس میں پارلیمنٹ سے باہر موجود سیاسی جماعتوں کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کی بھی شرکت یقینی بنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ۔جیونیوز کو اپوزیشن کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس اہم اجلاسمیں پارلیمنٹ کے باہر کی سیاسی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دیجائیگی ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں دو سیاسی جماعتوں اے این پی اور قومی وطن پارٹی کو وزیراعظم کے استعفے پر قائل کیا جائیگا، یہ دعوی بھی کیاگیاہے کہ اجلاس میں عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری کی شرکت کا بھی امکان ہے جس کیلئے اعتزاز احسن اور شاہ محمود قریشی کوششیں کر رہے ہیں ،اپوزیشن ذرا ئع کے مطابق یہ فیصلہ ٹی او آرز پر حکومت نے اعلان کے باوجود کوئی رابطہ نہ کرنے کے پیش نظرکیا گیا ہے ۔