قومی کرکٹ ٹیم آج کینبرا میں پریکٹس کریگی

December 03, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلہ میں پاکستانٹیم اتوار کو کینبرا میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے سے پانچ بجے سے پریکٹس کرے گی۔ ٹیم کینبرا میں چھ دسمبر سے چار روزہ میچ کھیلے گی۔دوسری جانب سڈنی پہنچ کر ایئرپورٹ سے باہر نکلنے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنا سامان خود ٹرک پر لوڈ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت سامان ٹرک پر رکھ رہے ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ قومی کھلاڑیوں نے وقت بچانے کے لیے اپنا سامان خود ٹرک میں لوڈ کیا۔