کراچی سے جدہ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

December 03, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اے ایس ایف کراچی نےجدہ منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، جناح ایئر پورٹ سے جدہ جانے والے مسافر سے 1.901 کلو گرام ہیروئن برآمد۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر ابرار راہول نے مذکورہ ہیروئن اپنے بیگ کے اندر صابن کی ٹکیوں میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم تلاشی کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے منشیات کی موجودگی کا پتہ لگا لیا اور منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی - ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔