کم عمر 30 سے زائد ڈرائیوروں کا چالان، مقدمات درج

December 03, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلعی و ٹریفک پولیس کی جانب سے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی ملتان میں تیس سے زائد نوجوانوں کے چالان اور مقدمات درج کیے گئے،مقدمات مختلف تھانوں میں درج کیے گئے جن کے مطابق ان نوجوانوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا اور یہ کم عمر تھے۔