نشترہسپتال کے وارڈز نشتر2 میں شفٹ کرنے سے مریضوں کی مشکلات بڑھیں گی،اختر بٹ

December 04, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر محمد اختر بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ نشتر ہسپتال کے وارڈز نشتر ہسپتال 2 میں شفٹ کرنے سے مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ وارڈ شفٹ ہونے سے لوگوں کو شہر سے تقریباً بیس کلو میٹر کا سفر طے کرنا پڑے گا جبکہ غریب عوام تو اپنی سواری سے بھی محروم ہیں دوسرا یہ کہ نشتر ہسپتال 2 بنانے کا مقصد ہی فیل ہو جائے گا،نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے اپیل ہے اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔