پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی پریکٹس

December 05, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اے سی سی انڈر19 ایشا کپ کیلئے کیمپ میں کوچز کی زیر نگرانی نیشنل اسٹیڈیم میں فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیا۔ اس سے قبل کھلاڑیوں نے پیر کی صبح حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے جم میں فٹنس ٹرینگ سیشن کیا۔ کپتان سعد بیگ کا کہنا ہے کہ بھرپور تیاری کی ہے، ہیڈ کوچ محمد یوسف کی موجودگی سے بہت فائدہ ہورہا ہے۔ بھارت سے میچ پریشر والا ہوگا۔