کراچی(این این آئی)پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں کی انتخابی اتحاد کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے‘سندھ میں ہم خیال جماعتوں کی بڑی بیٹھک رواں ہفتے کراچی میں ہوگی ۔ تمام جماعتوں نے اپنے ارکان کو کراچی میں رہنے کی ہدایت کردی‘سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت حلقہ بندیوں پر اعتراضات کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا، ایم کیوایم، ن لیگ، جی ڈی اے اور جے یو آئی رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے ۔مشترکہ اجلاس میں حلقہ بندیوں اور الیکشن کمیشن کے خلاف شکایات پر مشترکہ احتجاجی مہم پر فیصلہ ہوگا۔