بے گناہوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں، ملالہ یوسفزئی

December 07, 2023

فائل فوٹو

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کا اب کوئی جواز نہیں دیا جاسکتا، غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے دنیا بھر کے عوام سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنے اپنے ملکوں میں حکومتوں پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پریشانی ہے کہ جنگ بندی سے متعلق اب تک اتنا دباؤ نہیں بڑھایا جا رہا، جنگی جرائم میں ملوث ملک کا احتساب ضروری ہے۔

افغان مہاجرین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئےملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جبری بے دخلی ظالمانہ اقدام ہے، پاکستانی حکام فیصلہ واپس لیں۔