بھارت کے روی بشنوئی نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بولر بن گئے

December 07, 2023

دبئی (جنگ نیوز) آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے اسپنر روی بشنوئی نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، انہوں نے افغانستان کے راشد خان کو دوسرے نمبر پردھکیل دیا۔ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا اور انگلینڈ کے عادل رشید مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں، بیٹنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو بدستور نمبر ون بیٹر ہیں۔