صدرپی ایچ ایف خالد کھوکھر کی ہمشیرہ کا انتقال، کھلاڑیوں کی تعزیت

December 07, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق ہاکی کھلاڑیوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آصف ناز کھوکھر سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے، مرحومہ کو لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد علی، اصلاح الدین، حنیف خان، سمیع اللہ، آصف باجوہ، شہباز احمد، کامران اشرف، انجم سعید، اور دیگر نے خالد سجاد کھوکھر سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔