کراچی ایئرپورٹ پر ملزمان کو پکڑنے کیلئے جدید فیشل ریکیگنیشن سسٹم غیر فعال

December 07, 2023

کراچی (این این آئی)کراچی ایئرپورٹ پر ملزمان کو پکڑنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا فیشل ریکیگنیشن سسٹم غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ فیشل ریکیگنیشن سسٹم کا مقصد ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ میں شامل افراد اورمفرور ملزمان کو پکڑنا تھا۔ ذرائع کے مطابق فیشل ریکیگنیشن سسٹم کو چند ماہ قبل کراچی ایئرپورٹ پر فعال کیا گیا تھا ۔