مسلم ممالک کا دباؤ رنگ لے آیا، ڈنمارک میں قرآن کی بےحرمتی غیر قانونی قرار

December 07, 2023

ڈنمارک کے وزیر انصاف پیٹر حملگارڈ جمعرات کو کوپن ہیگن میں مذہبی تحریروں کی حرمت برقرار رکھنے کے حوالے سے پارلیمنٹ میں قانون کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔(تصویر سوشل میڈیا)۔

مسلمان ممالک کا دباؤ رنگ لے آیا، یورپ کے اسکینڈے نیویا ریجن کے ملک ڈنمارک میں قرآن پاک کی بےحرمتی غیر قانونی قرار دے دی گئی۔

ڈنمارک کی پارلیمنٹ میں قرآن پاک کی بےحرمتی روکنے کا بل منظور ہو گیا، جس کے بعد ڈنمارک میں عوامی مقامات پر قرآن پاک کی بےحرمتی غیر قانونی ہوگئی ہے۔

پاکستان نے ڈنمارک کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے کے بل کی تجویز کا خیرمقدم کیا تھا۔

ڈنمارک اور سوئیڈن میں پچھلے کچھ مہینوں میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے کئی واقعات ررنما ہوئے تھے۔