سونا فی تولہ 800؍ روپے مہنگا

December 08, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 800روپے فی تولہ کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2048ڈالر سے بڑھ کر 2050ڈالر فی اونس ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ہی مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 800روپے فی تولہ کے اضافے سے 2لاکھ 18ہزار 900روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 685روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 87ہزار671روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 2600 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔