یوریا کی درآمد، وفاقی و صوبائی حکومتیں ٹی سی پی کی 25 ارب روپے کی نادہندہ

December 08, 2023

اسلام آباد ( عاطف شیرازی ) اتحادی حکومت میں دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کی مد میں وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتیں سودسمیت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے 25ارب روپے سے زائد کی نادہندہ نکلیں 31دسمبر تک وفاق نے 12ارب55کروڑ ،چاروں صوبوں نے بھی اتنی ہی رقم ادا کرنی ہے ،سرکاری دستاویز کے مطابق وفاق اورصوبوں پرسود سمیت واجبات کی ورکنگ31 دسمبر 2023تک کی گئی جس کے تحت وفاق نے12ارب55 کروڑ اورچاروں صوبوں نے بھی 12ارب55کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔