جنرل باجوہ کیلئے موقع، بتائیں عمران کو کس طرح لایا گیا، جاوید لطیف

December 08, 2023

اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما جاوید لطیف نےکہا ہے کہ جنرل باجوہ کیلئے بہترین موقع ہے کہ وہ بتائیں کہ عمران کو کس طرح لایا گیا ، بلاول بھٹو اندرون سندھ کی فکر کریں جو ان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ بلاول جو لاڈلے کا الزام لگا رہے ہیں وہ زرداری صاحب کی ہدایت کو یاد رکھیں کہ بلاول ابھی ناتجربہ کار ہے ۔