غزہ جنگ بندی قرارداد پر امریکی ویٹو اشتعال انگیزی ہے، محمود عباس

December 09, 2023

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی سے متعلق قرارداد امریکا کی جانب سے ویٹو کیے جانے کو فلسطینی صدر محمود عباس نے اشتعال انگیزی قرار دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہغزہ جنگ بندی پر امریکی اقدام اشتعال انگیز اور غیر اخلاقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں معصوم بچوں، خواتین اور معمر افراد کے خون بہانے کا ذمہ دار امریکا ہے۔

فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی اقدام تمام انسانی اصولوں اور اقدار کی خلاف ورزی ہے۔