کراچی ایکسپریس کی پاور وین میں آگ‘ ٹرین سے الگ کردیا گیا

December 11, 2023

لاہور( این این آئی) کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی ،عملے نے فوری پاور وین کو ٹرین سے الگ کر دیا۔ ریلوے ترجمان کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ‘ترجمان کے مطابق سی ای او نے آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات اور ابتدائی رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔