کولمبیا،کوکین اسمگلنگ کی کوشش ناکام

July 01, 2016

کولمبین حکام نے ایک کارروائی میں فروزن اسٹرابیری کے ساتھ کوکین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے ۔

حکام کے مطابق کوکین کے بلاکس کو جمی ہوئی اسٹرابیری کے ڈرمز میں بیلجیم بھیجا جارہا تھا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق چار سوپچانوے کلوگرام کوکین کو اسٹرابیری کے بارہ ڈرمز میں چھپایا گیا تھاجن کی مالیت کئی ملین یوروز بنتی ہے۔