جام خان شورو کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 13 کروڑ 68 لاکھ 83 ہزار ہے، دستاویز

December 28, 2023

جام خان شورو: فوٹو فائل

سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار جام خان شورو کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

دستاویز کے مطابق جام خان شورو کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 13 کروڑ 68 لاکھ 83 ہزار ہے، جام خان شورو کے اثاثوں میں ایک سال میں تقریباً ایک کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

جام خان شورو کے اثاثوں میں 5 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد کا ڈیری فارم بھی ملکیت کا حصہ ہے، جام خان شورو کی ٹھٹھہ میں ساڑھے 22 لاکھ روپے کی262 ایکڑ کی زمین بھی ہے۔

دستاویز کے مطابق جام خان شورو کے پاس 1 کروڑ 23 لاکھ روپے کا فارم ہاؤس، سوا 4 کروڑ روپے کیش ہے۔