باسکٹ بال ایونٹ آرام باغ کلب کے نام

January 21, 2024

POA کے مشیر اطلاعات اور T.M.A صدر ٹائون کے ڈائریکٹر آصف عظیم چوتھا انویریکس ٹرافی 3x3باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم آرام باغ کلب کے کپتان حسن اقبال کو ونر ٹرافی دے رہے ہیں، اس موقع پر احمد علی راجپوت، غلام محمد خان، سعیدہ افتخار اور کاشف سیلاٹ بھی موجود ہیں۔

فردوس اتحاد اور عثمان باسکٹ بال کلب کے زیراہتمام منعقد ہونے والا چوتھا انویریکس سولر ٹرافی 3x3 باسکٹ بال ٹورنامنٹ آرام باغ کلب نے کے بی بی کلب کو شکست دیکر جیت لیا، ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی حسن علی ابھرتا ہوا کھلاڑی دانیال مروت اور مین آف دی فائنل حمزہ خواجہ کو قرار دیا گیا۔

جبکہ فیئرپلے ٹرافی عثمان کلب اور تیسری پوزیشن کی ٹرافی سول ٹائیگرز نے نشتر کلب کو شکست دیکر حاصل کی، فائنل کے مہمان خصوصی پی او اے کے میڈیا کوآرڈینیٹر اور صدر ٹاون میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر آصف عظیم تھے، اس موقع پر ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، تاجر رہنما آصف گلفام، غلام محمد خان اور دیگر بھی موجود تھے۔