دم پخت بنانے میں کامل مہارت رکھنے والے لیجنڈری شیف امتیاز قریشی انتقال کرگئے

February 16, 2024

لیجنڈری بھارتی شیف امتیاز قریشی ۔ فوٹو: فائل

دم پخت بنانے میں کامل مہارت رکھنے کے حوالے سے مشہور لیجنڈری بھارتی شیف امتیاز قریشی جمعہ کو 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولینری آرٹ (مختلف اقسام کے کھانے بنانے کے فن) میں اپنی مہارت پر بھارتی حکومت کی جانب سے پدما شری ایوارڈ یافتہ امتیاز قریشی 2 فروری 1931 کو لکھنو (اتر پردیش) میں پیدا ہوئے۔

وہ بھارت کی معروف چین آف آئی سی ٹی ہوٹلز میں 1979 میں شامل ہوئے اور وہاں ماسٹر شیف کے فرائض انجام دیے۔

انکے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ کولینری آرٹ میں بخارا برانڈ کے تخلیق کار تھے اور انہوں نے ہی دم پخت کوکنگ تکنیک کو دوبارہ زندہ کیا۔

2015 میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران لیجنڈری شیف کا کہنا تھا کہ بریانی کوئی چیز نہیں ہوتی، ایسی تمام ڈشز دراصل پلاؤ ہے۔

انکے مطابق بریانی میں تین چوتھائی چاول پکے ہوئے ہوتے ہیں جنہیں یا تو نیم یا پکے ہوئے گوشت میں شامل کیا جاتا ہے تو تکنیکی طور پر یہ سب پلاؤ ہیں۔