روس کا غدار پائلٹ اسپین میں فائرنگ سے ہلاک، لاش کار نے کچل دی

February 22, 2024

میکسم کوزمینوف- فائل فوٹو

روس کا غدار پاِئلٹ میکسم کوزمینوف (Maxim Kuzminov) اسپین میں فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق غدار روسی پائلٹ کو اسپین میں 6 گولیاں ماری گئیں جس کے بعد لاش ایک کار نے کچل دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق غدار پائلٹ روس کا ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر اغوا کرکے یوکرین لے گیا تھا اور بعد میں اسپین منتقل ہوگیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق غدار پائلٹ میکسم کوزمینوف یوکرینی خفیہ ایجنسی سے رابطے میں تھا۔