کینیڈا: پاکستانی خاندان کو گاڑی تلے کچلنے والا مجرم دہشتگرد قرار، عمر قید کی سزا

February 22, 2024

واقعہ میںجاں بحق ہونے والے چاروں افراد(تصوی سوشل میڈیا)۔

کینیڈین شہر لندن اونٹاریو میں 2021 میں پاکستانی خاندان کو گاڑی تلے کچلنے کے واقعہ کے ملزم نیتھینیل ویلٹمین کو دہشتگردی کا مجرم قرار دے دیا گیا۔

ٹورنٹو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کینیڈا کی تاریخ میں پہلی بار کسی مقدمہ میں دہشتگردی کے قانون کا اطلاق کیا گیا۔

سپیریئر کورٹ کی جسٹس رینی پومیرنس نے مجرم کا نام لینے سے گریز کیا اور کہا میں نے مجرم کا نام نہ لینے کا انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں مجرم کی سوچ کا بھی ذکر نہیں کروں گی کہ یہ کارروائی دہشتگردی کے زمرے میں آتی ہے۔

یاد رہے کہ 23 سال کے مجرم نےجون 2021 میں سلمان افضال نامی پاکستانی شہری اور انکے خاندان پر گاڑی چڑھا دی تھی۔ واقعہ میں سلمان افضال، انکی اہلیہ مدیحہ، بیٹی یمنیٰ اور والدہ طلعت افضال جاں بحق ہوئے تھے۔

مجرم کو فرسٹ ڈگری مرڈر اور کم سن کو قتل کرنے کی کوشش کا مجرم قرار دیا گیا۔ مجرم کو کسی پیرول کے بغیر عمر قید یعنی 25 سال قید کاٹنا پڑے گی۔