چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پردھمکی آمیز مہم چلانے والا گرفتار

February 23, 2024

راولپنڈی (ایجنسیاں)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دھمکی آمیز مہم چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزم عبدالواسع کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف ائی اے سائبر کرائم پنڈی کے حوالے کردیا گیا۔ راولپنڈی کے رہائشی ملزم عبدالواسع نے سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کی کردار کشی کی اور دھمکیاں دیں ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کاررروائی کرتے ہوئے چیف جسٹس کے خلاف مذموم مہم چلانے والے ملزم کو حراست میں لے لیا۔