دوسرا ٹی 20، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو آؤٹ کلاس کردیا

February 24, 2024

آکلینڈ (جنگ نیوز) آسٹریلیا نے دوسری ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو72رنز سے آؤٹ کلاس کردیا ۔ کیویز ایڈم زمپا کی عمدہ بولنگ کے سامنے سنبھل نہ سکے۔ جمعہ کو نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی ٹیم 19.5 اوورز میں 174 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ٹریوس ہیڈ 45، پیٹ کمنز 28 اور کپتان مِچل مارش نے 26 رنز بنائے۔ لوکی فرگوسن نے چار جبکہ ایڈم مِلن اور مچل سینٹنر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں کیویز کی پوری ٹیم 17 اوورز میں 102 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ گلین فلپس 42 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ٹرینٹ بولٹ 16 اور جوش کلارکسن صرف 10 رن بنا پائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم زمپا نے 4، نیتھن ایلس نے دو جبکہ پیٹ کمنز نے ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا نے تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔