فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، غیرمعیاری مشروبات بنانے پر پلانٹ کو ڈیڑھ لاکھ جرمانہ

February 24, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری مشروبات کی تیاری ناکام بنادی، 200 لٹر ایکسپائرڈ مشروبات، 60 لٹر ناقص محلول، 20 کلو ایکسپائرڈ اجزاء تلف، غیر معیاری مشروبات تیار کرنے پر بیوریجز پلانٹ کو ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق کارروائی سلطان گارڈن جہانگیر آباد میں کاربونیٹڈ ڈرنکس پلانٹ پر کی گئی۔انسپکشن کے دوران ایکسپائری فلیور ڈرنکس کی بھاری مقدار پائی گئی مشروبات کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء اور ایکسپائرڈ فلیورز کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔ کارروائی کے دوران غیر معیاری مشروبات اور ممنوعہ اجزاء تلف کردیے گئے۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ مشروبات میں مضر صحت اجزاء کا استعمال معدے اور گردوں کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ خوراک کے نام پر انسانی صحت سے کھلواڑ کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔