ریکوری اہداف کیلئے میپکو ریجن کے آپریشنل افسران کی تعطیلات منسوخ

February 24, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) فروری2024ء کے ریکوری اہداف حاصل کرنے کے لئے میپکو ریجن بھر کے تمام آپریشنل افسران کی تعطیلات منسوخ کردی ہیں اور 9آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ایس ڈی اوز اور ریکوری سٹاف کوہفتہ اور اتوار کے روز الرٹ رکھاجائے ، بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم میں جرمانوں کی وصولی اور مقدمات کا اندراج کرواکر گرفتاریاں کروائی جائیں ۔