بوہڑ گیٹ فیڈر سے 4 گھنٹے بجلی بند، شہریوں کا پریشانی کا سامنا

February 25, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)حسن پروانہ سب ڈویژن کے علاقے میں بجلی کا طویل بریک ڈائون، ʼایل ٹی لائن ٹوٹنے کے باعث بوہڑ گیٹ فیڈر سے 4گھنٹے بجلی بندہونے سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،بتایا گیا ہے کہ سب ڈویژن حسن پروانہ کے بوہڑ گیٹ فیڈر سے گزشتہ روزتقریباً 4بجے بجلی بند ہوئی جو4گھنٹے کے بعد 8بجے بحال ہوئی، صارفین میپکو آفس سے بار بار فون کرکے پوچھتے رہے ʼ اس بارے میں ایس ڈی اومحمد عمران شیخ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ڈیرہ اڈہ پر ایل ٹی لائن ٹوٹنے کے باعث یہ مسئلہ پیش آیا ʼاس کے لئے کرین منگوانا پڑی اور فیڈر بند کرنا پڑا تاہم بھرپور کاوشیں کرکے ایل ٹی لائن جوڑ کر بجلی بحال کردی گئی۔