انجمن تاجران حسن آرکیڈ کے انتخابی شیڈول کا اعلان

February 25, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران حسن آر کیڈ ملتان کینٹ کے الیکشن کمشنر حاجی نذر حسین ، ممبران ملک محمد عرفان اورملک نزیر احمد نے الیکشن2024 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، الیکشن شیڈول کے مطابق 26فروری حصول کاغذات نامزدگی،27فروری کاغذات نامزدگی منظوری، 28فروری کاغذات واپسی، 29 فروری حتمی فہرست امیدواران، 2 مارچ نشان الاٹمنٹ اور 4 مارچ پولنگ ہوگی۔