بچوں اور خواتین کیساتھ زیادتی کے مقدمات سے متعلق تربیتی ورکشاپ

February 25, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی کی زیر صدارت پولیس لائنز ملتان میں بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے مقدمات کے متعلق تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ۔ ڈاکٹر زاہد ڈائریکٹر اے آر سی سی اور ڈاکٹر ثربا خالد فرانزک ڈیپارٹمنٹ نشتر ہسپتال نے بچوں اور خواتین کے ریپ کیسز کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان رانا محمد اشرف ،ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی، ایس پی گلگشت ڈویژن ایاز حسین، انچارج انوسٹیگیشن اور وکٹم سپورٹ افسران ورکشاپ میں شریک ہوئے۔